ملتان(نمائندہ جنگ) ملتان ودیگر شہروں میں حادثے ،سب انسپکٹر،سسر داماد سمیت10جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق ملتان جنرل بس سٹینڈ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار پولیس سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا، خانیوال ٹریفک پولیس میں تعینات سب انسپکٹر چوہدری جاوید ڈیوٹی سے واپس موٹرسائیکل پر شاہ رکن عالم رہائشی گاہ پر جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا، ٹرک کی ٹکر سے وہ سڑک پر گرے اور نچلا دھڑ کچلاگیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا علاوہ ازیں تھانہ قطب پور کے علاقے میں تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریلر کو کراس کرتا ہوا ویگن کی سائیڈ لگنے سے ٹریلر سے ٹکرایا جس کے باعث بیس سالہ عارف جاں بحق ہو گیا جبکہ دو زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو۱۱۲۲ نے نشتر منتقل کر دیا ہے محمد عارف پل بلیل کا رہائشی تھا اور گھر جارہا تھا۔ دریں اثنا تھانہ الپہ کے علاقے میں بارہ سالہ لڑکا کاشف سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ گیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔چوک سرور شہید کامحمدسرور اپنےبھتیجے شہزاد اشرف جو کہ اسکا داماد بھی تھا کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بوریوالہ سے چوک سرور شہید جا رہے تھے کہ وہاڑی اڈا ٹھینگی کے قریب کار نے دونوں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں محمد سرور اور شہزاد اشرف موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئے ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لا شوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا پو لیس تھانہ ٹھینگی نے کا رروائی شروع کردی۔ رحیم یار خان کا 70سالہ محمد رفیق اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ ویگن سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں محمد رفیق دم توڑگیا بہو اور بیٹے کو بھی چوٹیں آئیں ۔ چندرامی کا 25سالہ رامیش اپنے دوست مارو کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ دوسرے موٹرسائیکل سے ٹکرا کر دم توڑگیا ۔خان پور کا 80سالہ اللہ دتہ سڑک کراس کررہا تھا نامعلوم بے قابوکار نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ دم توڑگیا ، اسی طرح ٹرین کی زد میں آکر ٹانگ کٹ جانے سے شدید زخمی ہونے والا19سالہ زبیر بھی رحیم یار خان ہسپتال میں دم توڑگیا ۔دائرہ دین پناہ میں محمد عمران بچی اور 2 خواتین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ امیر شاہ بستی کے سامنے کار کی ٹکر کے نتیجے میں بارہ سالہ طوبی ٰموقع پر جاں بحق ہو گئی جبکی دو خواتین آمنہ، زبیدہ شدید زخمی ہو گئیں جنہیں نشترہسپتال ریفر کر دیا گیا۔