کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعظم اسپورٹس اور شہباز گرین فخر کراچی آصف خان امن کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔ پری کوارٹر فائنل میں شہباز گرین نے میزبان سائیڈ سوسائٹی برادرز کیماڑی کو 1-0سے زیر کیا، فیصلہ کن گول وہاب نے کیا۔ دوسری جانباعظم اسپورٹس ایسٹ نے تاج مسلم سائوتھ کو 1-0 سے ہرایا۔