• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر شکست کے بعد ہاکی ٹیم انتظامیہ تبدیل کرنا غلط ہے،حنیف خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور منیجر حنیف خان نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کو ہر شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم اور اس کی انتظامیہ میں تبدیلی کے فیصلے سے جان چھڑانا ہوگی اس کے بغیر قومی ہاکی ٹیم دس سال میں جیت کے ٹریک پر نہیں آ سکے گی۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی قومی ٹیم سے اگلے چار سال تک کسی بڑے اعزاز کی امید نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ قومی ٹیم کی انتظامیہ کو اگلے ورلڈ کپ تک موقع دیا جائے تاکہ وہ اپنی حکمت عملی تیار کر سکیں۔پاکستان ہاکی ٹیم کی انتظامیہ کو بار بار تبدیل کرنے سےاچھے اور مثبت نتائج نہیں مل پارہے ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام اب اس قسم کے کھیل کو ختم کر کے ٹیم آ فیشلز کو مضبوط ٹیم تیار کرنے کا بھر پور موقع فراہم کریں تاکہ بعد میں ان کا احتساب بھی کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی کے بینادی ڈھانچے میں تبدیلی کی ضروعت ہے جس کے بغیر ہم اچھے اور معیاری کھلاڑی حاسل نہیں کر سکتے، کھلاڑیوں کے مالی مسائل کو حل کرنا ہوگا، کئی اداروں کی ٹیمیں ختم ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے کھلاڑیوں نے ہاکی میں دل چسپی لینا چھوڑ دی ہے اور قومی ہاکی چند چہروں تک گھوم رہی ہے۔
تازہ ترین