• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مزاحمت سے یمن کو حوثی ملیشیا سے پاک کرنے میں مدد ملے گی، سعودی عرب

ریاض (جنگ نیوز) سعودی عرب کی کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ صنعاء میں یمنی عوام کی ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف حالیہ مزاحمت اور بیداری سے یمن کو ہلاکتوں ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سرکاری اور نجی املاک کے ناجائز استعمال کے سلسلے سے نجات ملے گی۔سعودی عرب کی وزارتی کونسل کا منگل کے روز دارالحکومت ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت اجلاس ہوا ۔اجلاس میں یمن کی صورت حال ، خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور مختلف اہم ملکی اور علاقائی امور کا جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین