• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹورنامنٹ نے ملکی فٹ بال میں نئی روح پھونک دی،علی بروہی

Quaid E Azam Tournament Create A New Fervour In The Countries Football Ali Brohi

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس کے رکن علی بہار بروہی نے کہا ہے کہ قائد اعظم ڈپارٹمنٹل فٹ بال ٹورنامنٹ نے ملکی فٹ بال میں نئی روح پھونک دی ہے، اس ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد سے کئی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھاری معاوضوں کے عوض اپنی ٹیم میں کئی ٹاپ کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے اور امکان ہے کہ یہ ٹیم ٹورنامنٹ کی نئی تاریخ رقم کرے گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل دو ٹاپ فیورٹ ٹیموں کے آر ایل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان جمعرات کو کھیلا جارہا ہے۔ فٹ بال مبصرین اس سیمی فائنل کو ہی فائنل قرار دے رہے ہیں۔

جنگ سے باتیں کرتے ہوئے علی بہار بروہی کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی اجازت سے کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں پورے ملک کی ڈپارٹمنٹس کی ٹیموں نے شرکت کرکے اس بات کا ثبوت دیدیا ہے کہ وہ فٹ بال کی بقاء کیلئے کسی کی دھونس دھمکی میں نہیں آئیں گے اور کھیل کو جاری رکھنے کیلئے اپنا کردار بخوبی نبھائیں گی۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس کے رکن علی بہار بروہی

قائداعظم ڈپارٹمنٹل ٹورنامنٹ سے کئی نئے اور نوجوان کھلاڑی سامنے آئے ہیں اور ان کو بھاری معاوضوں پر مختلف ٹیموں نے اپنے اپنے فولڈ میں لے لیا ہے۔

ہم سمجھتے تھے کہ کے آر ایل جس نے کئی بار قومی چیمپئن شپ جیتی ہے اس ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیم ہوگی لیکن سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ ٹورنامنٹ میں جیت کی روایت برقرار رکھے گی۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمسٹریٹر کی اجازت سے اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسو سی ایش سائوتھ کے زیراہتمام کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل جمعرات کو کے آر ایل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل جمعہ کو کے پی ٹی اور مسلم ٹریڈنگ کے درمیان ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین