• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان’’اوکھئی‘‘گجرات سے ٹکراگیا،ممبئی میں بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں سمندری طوفان ’اوکھئی‘ ریاست گجرات سے ٹکرا گیا جس کے بعد سورت میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی ہے،ادھر سمندری طوفان کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے۔ممبئی میں بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے خدشے کے پیش نظر ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے آج طوفان کا زور ختم ہو نے کی پیش گوئی بھی کی ہے جبکہ دوسری جانب طوفان اور بارش کے باعث درخت گرنے اور گھر تباہ ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔دسمبر کے دوران ممبئی میں گزشتہ 140برسوں میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ بارش ہے۔
تازہ ترین