• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ میں کشتی حادثہ، پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں

Boat Crash In Thatta Naval Relief Activities

ٹھٹھہ کے قریب دو کشتیوں میں تصادم کے نتیجے میں ڈوبنے والے افراد کو اور لاشوں کو پانی سے نکالنے کے لیے پاک بحریہ کی ٹیمیں پہنچ گئیں، جنہوں نے امدادی کا رروائیاں شروع کر دیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امدادی ٹیموں میں پاک بحریہ کے ڈائیورز، ریسکیو اور میڈیکل اسٹاف شامل ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے زولو بوٹس بھی روانہ کی گئی ہیں۔

پاک بحریہ کی ٹیمیں ریسکیو اور امدادی کاموں میں معاونت کررہی ہیں۔

تازہ ترین