• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر القادری جیسے لوگ ڈگڈگی بجانیوالے ،قوم محاسبہ کریگی،حمزہ شہباز

 لاہور (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ طاہر القادری جیسے لوگ ڈگڈگی بجانے والے ہیں یہ کینیڈا میں رہتے ہیں اور وہیں ان کی جائیدادیں ہیں، طاہر القادری جیسے لوگ جمہوریت کے دشمن ہیں قوم ان کا محاسبہ کرے گی اور قوم فیصلہ کرے گی کون اہل ہے اور کون نااہل ہے، ہم جمہوریت سے پیار کرنے والے لوگ ہیں،ایسے لوگوں کو نعشوں پر سیاست نہیں کرنے دیں گے، لاشوں پر سیاست نہیں کرنے دینگے، زرداری نہ بیٹھیں (ن) لیگ کو جمہورت کی گاڑی میں بیٹھنا ہو گا،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جن لوگوں کی شہادت ہوئی وہ ہمارے اپنے لوگ تھے، ہماری مائیں، بہنیں تھیں،ہمیں اس کا بہت افسوس ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پڑھ لیں کہیں پر کوئی کسی کی ذمہ داری کا تعین نہیں ہوا، آصف زرداری بیٹھیں نہ بیٹھیں (ن) لیگ کو جمہورت کی گاڑی میں بیٹھنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار حمزہ شہباز شریف نے اکبری گیٹ کے علاقہ میں لیگی کارکن فرخندہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین