قصور کے علاقے شمس پورہ کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور 2فرار ہوگئے ۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان راہگیر سے موٹرسائیکل،نقدی اورموبائل فون چھین کرفرارہورہےتھے۔ ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکوکی شناخت شیدو کےنام سےہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم 35 سے زائدسنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔
علاوہ ازیں میاں چنوں میں ڈاکوؤں اورعلاقہ مکینوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میںعلاقہ مکینوں نے ایک ڈاکوکو زخمی حالت میں پکڑلیاجبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔