• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ریاست گجرات میں 182 نشستوں کیلئے ووٹنگ جاری

India Voting Continues For 182 Seats In Gujarat

بھارتی ریاست گجرات اسمبلی کی 182 نشستوں کیلئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہورہی ہےجو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

بھارتی میڈیاکےمطابق ریاست گجرات میں اسمبلی کی 182 نشستوں کےانتخابات کے پہلے مرحلےمیں 89 نشستوں پر ووٹنگ کاعمل جاری ہے، اسمبلی انتخابات میں 977 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جس میں سے57 امیدوار خواتین ہیں۔

ٹوٹل ووٹرزکی تعداد 2کروڑ 12لاکھ31ہزار652 ہے، گجرات میں 7حلقے ایسے ہیں جن میں ووٹروں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک ہے۔ گجرات سے انتخابات لڑنے والے کانگریس رہنما احمد پٹیل کا کہنا ہے کانگریس گجرات میں 110سےزائد نشستیں اپنے نام کرلے گی۔

گجرات اسمبلی کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل 18 دسمبر کو ہوگا۔ گجرات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہوم اسٹیٹ ہے اور یہاں بی جےپی گزشتہ 22سالوں سے گجرات میں اقتدار میں ہے۔

تازہ ترین