پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خور شید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اسلام آباد کے شو سے عمران خان کو خوف آنے لگا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پہلے اپنی جان چھڑائیں پھر دوسروں کی بات کریں، ان کی فنڈنگ کہاں کہاں سے ہوئی، کون سی یہودی کمپنیاں ہیں جنہوں نے ان کی تھوڑی یا زیادہ فنڈنگ کی۔
خور شید شاہ نے کہا کہ سیاست میں کوئی آخری دوست اور آخری دشمن نہیں ہوتے، جہاں تک وہ آڑے ہاتھوں لئے ہوئے ہیں، فی الحال تو عمران خان آڑے ہاتھوں خود عدلیہ میں پکڑے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اپنی جان چھڑائے پھر دوسروں کی بات کرے، کیونکہ ان کی فنڈنگ کا جو نئے نئے جگہ آرہی ہیں، کہاں کہاں سے ان کی فنڈنگ ہوئی۔
اپوزیشن لیڈر نےیہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی نے لوگوں سے جو کمٹمنٹ کی ہے وہ ہمیشہ پوری کی ہے، حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔