• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر القادری سے شاہ محمود، منظوروٹو، مصطفیٰ کمال کی ملاقاتیں، اظہاریکجہتی

لاہور(نمائندہ جنگ/ایجنسیز)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نےکہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث 125 پولیس افسران کو ہٹایا جائے، ججز پر مشتمل کمیشن اور تحقیقات کے لئے پانامہ طرز کی جےآئی ٹی بنائی جائےاور وزیر اعلی اور وزیر قانون پنجاب مستعفی ہوں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے شاہ محمود قریشی کی زیرقیادت تحریک انصاف کے وفد، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی منظور وٹواور سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں کیا۔ شاہ محمود قریشی کےساتھ پریس کانفرنس میں ڈاکٹرطاہر القادری کاکہناتھاکہ قاتلوں کو ہرصورت قصاص ادا کرناہوگا،جسٹس باقر نجفی کمیشن نے قاتلوں کے چہروں سے نقاب ہٹا دئیے۔ اس موقع پر طاہر القادری نے تین مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ فوری استعفیٰ دیں ، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بالواسطہ ، بلاواسطہ ملوث افسران کیس کے حتمی فیصلے تک عہدے چھوڑ دیں اور سانحہ کی تحقیقات کیلئے پانامہ لیکس کی طرز پر غیر جانبدار جے آئی ٹی تشکیل دی جائے ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کے بعدکوئی ابہام نہیں رہا، طاہرالقادری کے مو قف کی تائیدکرتے ہیں،ان کا مطالبہ بالکل درست ہے ۔ جہانگیرخان ترین نے کہاکہ طاہر القادر ی جوبھی قدم اٹھائیں گے ان کے ساتھ ہیں، پنجاب حکومت نے نجفی رپورٹ چھپانے کی ہرممکن کوشش کی ۔
تازہ ترین