• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین دوستی میں نئےباب کااضافہ ہورہا ہے،حمزہ شہباز

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے چین کی کیمونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے سربراہ اور انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ منسٹروینگ پے جن نے 7رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اپنی گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پاک چین دوستی میں گزرتے وقت کے ساتھ نئےباب کا اضافہ ہو رہا ہے جس میں سی پیک منصوبے کے بعد اورنج لائن ٹرین ایک اور سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں چین اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ حمزہ شہباز نے اپنے 2014ء کے دورہ چین کاحوالہ دیتے ہوئے وہاں کے سیاسی نظام اورمضبوط انفراسٹرکچر کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں توانائی،تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبوں میںتیزی سے ترقی ہوئی ہے جس کے لیے ہم چین کے بھرپور تعاون کے مشکور ہیں۔ چینی وفد کے سربراہ ینگ پے جن نے اپنی گفتگو میں کہا کہ چین خطے میں پاکستان سے وابستہ مضبوط تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوںنے سیاسی پارٹیوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مضبوط سیاسی جماعتیںملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔حمزہ شہباز نے چینی وفد کے سربراہ وینگ پے جن کو شاہی قلعہ لاہور کی پینٹنگ کا تحفہ بھی پیش کیا۔
تازہ ترین