ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدا لتی ا حکا مات کی تعمیل نہ کر نے پر ایس ایچ او تھانہ جلیل آباد کو شو کاز نو ٹس جا ری کر تے ہو ئے12 دسمبر کو پیش ہو کر و ضا حت دینے اور تھانہ پرا نی کو توا لی کے سب انسپکٹروں اللہ دتہ، علی حسن گیلا نی ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر راشد گلزار، ہیڈکانسٹیبل غلام عباس،کانسٹیبلوں محمد عر فان، اور محمد عا رف حسین کو21 دسمبرکو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیاہے،فاضل عدالت نے منشیات کے ملزم غلام قا درکی درخواست ضمانت پر پولیس تھانہ ستیل ماڑی سے19 دسمبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت نے ایس ایچ اوتھانہ مظفرآباد کو پسند کی شادی کرنے والی خاتون کوہراساں نہ کرنے کا حکم دیاہے،فاضل عدالت میں ملتان کی بختا ور بی بی نے درخواست دائر کی تھی ، اسی طرح پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ اوتھانہ جلیل آبادسے 11دسمبر کو جواب طلب کرلیاہے،فاضل عدالت میں ملتان کی راحیلہ بی بی نے درخواست دائر کی تھی ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے کے ملزم ر شید احمد کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ جبکہ عا شق احمد کو جو ڈ یشنل ریمانڈ پر جیل بھجوا نے کا حکم دے دیا،فاضل عدالت نے اسلحے کے ملزم ستار کو دو سال کیلئے پروبیشن پررہنے کی سزا کا حکم دیا ہے، جبکہ قتل کے ملزمان ما جد ، قیصر علی، شہباز احمد کو جو ڈ یشل ریمانڈ پر جیل بھجوا نے کا حکم دے دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے 2 ملزمان سجاد ر سو ل اور محمد غلام قا در کی ضمانت منظور کر نے کا حکم د یا ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے بوگس چیک کے ملزم عنصر علی کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے مچلکہ پر منظور کرتے ہوئے پولیس تھانہ ممتاز آ باد سے 14 دسمبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور و سیم کو جو ڈ یشل ریمانڈ پر جیل بھجوا نے کا حکم دے دیا، جبکہ منشیات کے ملزم مبا رک علی کو ایک سال قید اور 10 ہزار رو پے جر ما نہ کی سزا کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے شوہر کے مبینہ تشدد سے تنگ خاتون صا ئمہ بی بی کو دارالامان بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔