• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورا ٹبر حدیبیہ کی لپیٹ میں آئے گا، سابق چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ! کیا شہباز شریف تمہارا باپ ہے، عمران خان

Todays Print

شیخوپورہ (نمائندگان جنگ،مانیٹر نگ سیل) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ پورا ٹبر حدیبیہ کی لپیٹ میں آئیگا،نواز، زرداری نے قمرزمان چوہدری کوچیرمین نیب لگایا جوانکے مفادات کا تحفظ کرتا رہا،اقتدار میں آکر سابق چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوںگا، ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ! کیا شہباز تمہارا باپ ہے؟ حلف نامے میں ترمیم کی سازش پکڑی گئی، نوازشریف صفائی دینے کی خاطرمحفل میلاد میں چاول تقسیم کرتا رہا،یہ لوگ مکافات عمل کاشکارہوگئے،عابد شیر نے سبز پگڑی باندھ لی، خواجہ آصف امریکا میں بیٹھ کر کہتاہے کہ ن لیگ لبرل جماعت ہے،ادارےآزادی سے کام کریںتوقومی لٹیرے اپنی موت آپ مرجائیں گے، لوٹ کھسوٹ کا نظام آخری سانس لے رہا ہے،ملک کامقدرسنوارنے کےلئے صرف 200دیانتدار لوگوں کی ضرورت ہے، ہم نے نئی حکومت بنانے اور اداروں کوکرپشن سے پاک کرنے کی خاطر 200دیانتدار لوگوں کی فہرست بنانا شروع کردی ہے، سابق چیئرمین نیب قمرزمان دنیاکے کسی بھی حصہ میں چلے جائیں ان کو پاکستان واپس لاکر جیل میں ڈالاجائے گا،اس نے قومی لٹیروں اوربڑے مگرمچھوں کوتحفظ فراہم کیا، پوری قوم کی نظریں حدیبیہ کیس پرلگی ہوئی ہیں یہ کیس شروع ہوتے ہی ثابت ہوجائے گاکہ نوازشریف کاپورا ٹبر (خاندان) چورہے ،اس وقت چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کوپوری قوم دیکھ رہی ہے کہ وہ قومی لٹیروں کے ساتھ کیاسلوک کرتاہے ،عمران خان نے کہاکہ میں نے نیب کاچیئرمین کس کومقررکرناہے ؟اس کانام میرے ذہن میں ابھی سے محفوظ ہے وہ انتہائی دیانتدار شخص ہوگا ،اس کو مکمل طورپر بااختیار بنایاجائے گا تاکہ وہ آئندہ بڑے بڑے چوروں کوپکڑے ۔ان خیالات کااظہار عمران خان نے شیخوپورہ میںجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے اپنے 40منٹ کے خطاب کے دوران ڈی سی شیخوپورہ پرکڑی تنقیدبھی کی اورکہاکہ اس ڈی سی کویادرکھنا چاہیے کہ اس نے مرنے کے بعد شہباز شریف کی بجائے اللہ تعالیٰ کوجواب دہ ہونا ہے، انہوں نے کہاکہ ڈی سی کی وجہ سے میں دیکھ رہاہوں کہ ہزاروں لوگ جلسہ گاہ سے باہر کھڑے ہیں اورشہرکو آنے والی بڑی شاہراہ پررکے ہوئے ہیں، ڈی سی نے کرکٹ اسٹیڈیم کے اندرجلسہ کرنے کی اجازت نہ دے کرسخت زیادتی کی ، میں ڈی سی شیخوپورہ سے پوچھتا ہوں کہ کیاشہبازشریف تمہارا باپ لگتاہے تم نے اپنے ضمیر کاسودا کرکے آج عوام کومشکل میں ڈالاہے، عمران خان نے کہاکہ آج بھارت میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک ہورہاہے ،مودی سرکارنے بھارت کوصرف ہندوؤں کاملک بنادیا ہے ،تحریک انصاف اقتدار میں آکر تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت فراہم کرے گی، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہندوؤں، سکھوں ، مسیحیوں سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل طورپر مذہبی اور معاشرتی آزاد یا ں حاصل ہونی چاہئیں اور ان کے حقوق کو آئنی اورقانونی تحفظ ملناچاہیے، عمران خان نے کہاکہ میں نے ساڑھے چارسال قبل شیخوپورہ میں جلسہ سے خطاب کیاتھا ،اس وقت جلسہ میں لوگوں کی تعداد آج کے جلسہ کے مقابلہ میں صرف 10فیصدتھی، آج مجھے خوشی ہورہی ہے کہ شیخوپورہ میں بھی تبدیلی آگئی اورلوگ لوٹ کھسوٹ قبضہ مافیاکمیشن مافیااورقومی لٹیروں کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے ہیں، عمران خان نےکہاکہ ایک دیانتدار آئی جی ناصر درانی نے فری ہینڈ ملنے پرکے پی کے کی پولیس کی حالت بدل دی، کیا چاروں صوبوں کی پولیس کوٹھیک کرنے کی خاطر 4دیانتدار آئی جی پولیس نہیں مل سکتے ؟ ملک میں دیانتدار افسروں کی کمی نہیں مگر نوازشریف اورآصف زرداری نے اپنے لوگوں کوافسر لگایاجوان کے مفادات کاتحفظ کریں اوران کوقومی ادارے لوٹنے دیں۔ انہوں نے کہاکہ زرداری اورنوازشریف نے مل کر قمرزمان کوچیئرمین نیب لگایاتھا جس کا نتیجہ تھاکہ وہ آخرتک شریف خاندان کے مفادات کاتحفظ کرتارہا اگرنیت صاف ہوتو کوئی رکاوٹ آپ کے درست کام میں حائل نہ ہوسکتی ہے، کے پی کے میں ہم کو ایک ارب پودے لگانے کے لئے ٹمبر مافیا کامقابلہ کرناپڑا جس میں محکمہ جنگلا ت کے 3فاریسٹ گارڈ شہید ہوگئے اور10شدیدزخمی ہوئے مگر کے پی کے کے دیانتدار وزیرجنگلات اورسیکر یٹر ی جنگلات کی کوششوں سے ٹمبر مافیا کو گھٹنے ٹیکنے پڑے ۔ عمران خان نے کہاکہ دیانتدارلوگوں کے ذریعے ایف بی آر، واپڈا، پی آئی اے، اسٹیل مل سمیت تمام بڑے اداروں کو اربوں روپے کے خسارے سے نکال کرمنافع بخش ادار و ں میں تبدیل کیاجائے گا ۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان کرکٹ کے میدان میں ورلڈچیمپئن بناتھا مگر اب ایسے شخص کوپی سی بی کا سربراہ بنادیاگیاجس نے الیکشن 2013ء میں دھاندلی کروائی تھی جس کا نتیجہ ہے کہ ہماری انڈر19ٹیم افغانستان سے بھی شکست کھاگئی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ شریف خاندان کو ختم نبوت کااقرارنامہ تبدیل کرنے کی کوشش کرنے کی سزامل رہی ہے ، حکومت نے غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کی خاطر ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کی سازش کی ،وہ بروقت پکڑی گئی اور یہ لوگ مکافات عمل کاشکار ہوگئے، مجھ پراورجمائماخان پر یہودی لابی کے لیے کام کرنے کا الزام لگایا گیا آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ الزام لگانے والوں کے خلاف قوم سڑکوں پرنکلی ہوئی ہے اوران کو ختم نبوت کے مسئلہ پر کوس رہی ہے ، نوازشریف چھٹیوں کے دن لندن جاکر گزارتاتھا اور دنیاکے مہنگے ترین اسٹورپرشاپنگ کرتاتھا مگر اس بارمیں اپنی صفائی دینے کی خاطر محفل میلادمیں چاول تقسیم کرتارہا اور عابد شیر علی نے سبز پگڑی باندھی ہوئی تھی ،عوام ان کی اصلیت سے واقف ہوچکے ہیں ،عمران خان نے کہاکہ ان کا وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف امریکا میں بیٹھ کر کہتاہے کہ نوازلیگ اورتحریک انصاف میں یہ فرق ہے کہ نوازلیگ لبرل جماعت ہے اورتحریک انصاف کودینی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے پاکستان میں یہ لوگ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف یہودی لابی کے لئےکام کرتی ہے ان کوتوجھوٹ بولنے کاسلیقہ بھی نہیں آتا۔ انہوں نے کہاکہ جس وقت حدیبیہ مل کے ذریعے سواارب روپے بیرون ملک بھیجے گئے اس وقت ڈالرکی قیمت صرف 25روپے تھی اورجوہرٹاؤن میں 5لاکھ روپے میں پلاٹ مل جاتاتھا جس دن حدیبیہ کیس کھل گیا، گلی گلی میں ایک ہی شور ہوگا کہ یہ پورا خاندان چورہے، انہوں نے کہاکہ ہمیں مہاتیرمحمد کی طرح کام کرنے کی ضرورت ہے جس کاملک ملائیشیا آج ایک سوارب ڈالر کا بجلی کا سامان ایکسپورٹ کررہاہے، ہمارے ملک کوآصف زرداری اورنوازشریف نے مل کر بدقسمت بنادیا،میں بھی چاہتاتو کے پی کے میں بڑے منصوبوں سے کمیشن لے سکتاتھامگر مجھے خدا کے سامنے پیش ہونے کا خوف ہے، نوازشریف اورزرداری کویہ خوف نہیں ہے ،میں نے ساڑ ھے چاربرس میں کے پی کے میں افسرتودور کی بات ایک نائب قاصداپنی مرضی سے بھرتی نہیں کیاجس کا ثمر ہے کہ کے پی کے کے ادارے اب منافع دے رہے ہیں،بینک آف خیبر نے کبھی منافع نہ دیاتھا، اب2برس میں منافع دے رہاہے اوراس کے حصص کی قیمت 5روپے سے بڑھ کر 16روپے ہوگئی ، شیخوپورہ کے عوام سے میری آج کی ملاقات قومی انتخابات سے پہلے آخری ملاقات ہے۔ آج اس شہر کے عوام میں تبدیلی دیکھ کر احساس ہورہاہے کہ ملک میں اب تبدیلی کوکوئی مائی کالعل نہیں روک سکتا،لوٹ کھسوٹ کانظام آخری سانسیں لے رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ ملک بھرمیں اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ کیاجائے اورانہیں برابر کاشہری سمجھا جائے۔ عمران خان نے کہاکہ ہم کو دھرنوں کی دھمکیاں دینے والے جیلوں میں جانے کے خوف سے پریشان ہیں، اب سب کااحتساب ہوگا ،لینڈمافیا بچے گااورنہ ہی کمیشن مافیا کومعافی ملے گی ،باریوں کی سیاست کوہمیشہ کیلئے دفن کردیاگیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہاہے کہ کوئی مائی کالعل اب اللہ کے فضل سے ملک میں آنے والی تبدیلی کونہیں روک سکتا وہ دن قریب آگیاہے جب لوٹ کھسوٹ کی پیداوار کانظام ختم ہوگا انہوں نے کہاکہ گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ ہونے والی زیاد تیو ں کاازالہ ہوناچاہیے حکومت نے کاغذی طورپر گنے کی قیمت 180روپے فی چالیس کلو مقررہوئی ہے مگرپنجاب حکومت کی آشیرباد سے کاشتکاروں کااستحصال کیاجارہاہے اورانہیں یہ قیمت 140روپے دی جارہی ہے جہانگیرخان ترین نے ملک انورسعید میموریل ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شیخوپورہ کے عوام آج کے جلسہ میں ہزاروں افراد کی شرکت پرمبارکباد کے مستحق ہیں اب پی ٹی آئی کاشتکاروں کامعاشی قتل نہیں ہونے دے گی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورچیف سیکرٹری پنجاب ڈپٹی کمشنروں کے ذریعے کاشتکاروں کے پیٹ پرچاقو چلارہے ہیں اورانہیں گناکم قیمت پرفروخت کرنے پر مجبورکررہے ہیں چیف سیکرٹری اورڈپٹی کمشنرزریاست کی بجائے شریف خاندان کے ملازم بنے ہوئے ہیں میں عمران خان کاسپاہی ہوں میری کھلی پیش کش ہے کہ کاشتکارمیری شوگرملوں پر180روپے کے حساب سے گنا فروخت کریں جلسہ سے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور صدرسینٹرل پنجاب عبدالعلیم خان کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما ؤ ں شعیب صدیقی کنورعمران سعید چوہدری محمدسعیدورک میاں شفیق اشرفی ملک اسلم بلوچ میاں خالد محمود ابوبکر مشتاق ورک رانا محمدندیم خاں اورچوہدری محمدیعقوب سابق آئی جی بلوچستان نے بھی خطاب کیا۔جلسہ کے دوران شیخوپورہ شہرکے داخلی راستوں کو ہیوی کنٹینروں سے بندکرنے کی شدید مزمت کی گئی عمران خان نے رات کومغلیہ دور میں بننے والی سیرگاہ ہرن مینار میں اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ میں بھی شرکت کی۔

تازہ ترین