• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے جنگ چھیڑ دی،اسلامی ممالک متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیں، مقررین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دفاع پاکستان کونسل کے ”تحفظ بیت المقدس مارچ“ سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے عالم اسلام کے خلاف جنگ چھیڑ دی ،اب وقت آگیا ہے کہ امریکا و اسرائیل کو بھرپور جواب دیا جائے،مسلم ممالک تحفظ بیت المقدس کے لیے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیں،امریکا سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے ٹرمپ کو اپنا اعلان واپس لینے پر مجبور کیا جائے،موجودہ حالات میں پاکستان کو قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا ہوگا،امریکا و اسرائیل جان لیں کہ مسلمان اپنا حق لینا جانتے ہیں،فلسطین کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے،تحفظ بیت القدس مارچ کے ذریعے کراچی سے بڑی تحریک کا آغاز کردیا، اب ملک گیر سطح پر بھرپور تحریک چلائیں گے، ان خیالات کا اظہار جماعت الدعوۃپاکستان کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمن مکی، فلسطینی رہنما شیخ عبداللہ، ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسدا للہ بھٹو، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، جمعیت علمائے اسلام (س) سندھ کے رہنما حافظ احمد علی، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شیخ صلاح الدین، جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے رہنما قاضی احمد نورانی، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان، جماعت الدعوۃکراچی کے رہنما حافظ محمد امجد، حافظ عمران بھٹی، جے یو آئی (س) کے رہنما مفتی حماد مدنی،تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی و دیگر نے سفاری پارک سے اسلامیہ کالج تک کیے گئے مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا،مقررین کا کہنا تھا اسلامی ممالک کو مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا،ہم قبلہ اول کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، علامہ خادم حسین رضوی نے ٹیلیفونیک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہودونصاریٰ کا مقابلہ باتوں سے نہیں عمل سے کرنا ہوگا۔ فلسطینی رہنما شیخ عبداللہ نے فلسطین سے خطاب میں پاکستان سے قائدانہ کردار ادا کرنے اور اس مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اپیل کی، انہوں نے تحفظ بیت المقدس کے مسئلے پر پاکستان کی دینی جماعتوں اور حافظ محمد سعید کا شکریہ بھی ادا کیا۔
تازہ ترین