• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب،انگریز دور کے بیت الخلاء گرانے کا نوٹس لیاجائے،محبوب اللہ زلاند

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ مرکزی اور صوبائی کونسل کے ممبر محبوب اللہ زلاند نے غیر قانونی تعمیرات وتجاوزات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع کا ڈی سی ضلع کا انتظامی سربراہ ہوتا ہے او ر کوئی بھی ادارہ انکی رضامندی کے بغیر کسی بھی قسم کا کام سرانجام نہیں دے سکتا انہوںنے ڈی سی ژوب اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 1926سے 2017 تک کسی ٹائون کمیٹی اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین نے ژوب شہر میں انگریز کے دور حکومت میں عوامی ضرورت کیلئے بنائے گئے بیت الخلاء کو گرانے کی جرأت نہیں کی آبادی بڑھنے کی وجہ سے چاہیے تو یہ تھا کہ عوامی ضرورت کیلئے چار سے پانچ بیت الخلاء مختلف مقامات پر تعمیر کردیئے جاتے لیکن میونسپل کمیٹی نے موجودہ غیر یقینی صورتحال سے فائدہ اٹھاکر انگریز کے دور حکومت میں  بنائے گئے بیت الخلاء میں توسیع کرنے کی بجائے اسے گرادیا اور اسکی جگہ پلازہ اور بیرونی دیوار کی جگہ دکانیں بنائی جارہی ہیں انہوںنے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور بیت الخلاء کی جگہ پر تعمیرات رکواکر سابقہ بیت الخلاء کو عوامی ضرورت کیلئے دوبارہ تعمیر کرایاجائے۔
تازہ ترین