حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری کلیم شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کے لیئے سفر کی جدید اور سستی سہولت کی فراہمی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےمنفی کردار ادا کیا، اورنج ٹرین منصوبے کی اجازت ملنے سے عوام خوش ہوتےاب وہ عمران خان سے جنرل الیکشن میں سہولت کے چھیننے کی کوشش کا بدلہ لیں گے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنا مثالی عمل ہے۔