• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجر قومی موومنٹ کا حیدرآباد میں جلسہ نئی سحر کا آغاز ہوگا، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپور ٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی اپنی قوم کی بہبوداور انکی شناخت کیلئے جدوجہد کی لیکن جب ہم دوسری جانب دیکھتے ہیں تو سوائے افسوس کے کچھ نہیں ملتا کہ جو لوگ مہاجر عوام کے ووٹوں سے اسمبلیوں میں پہنچے اور جنہیں 30برس شہری سندھ کے تمام تر وسائل پر کنٹرول حاصل تھا انہوں نے مہاجر نام کو صرف اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا۔ اپنے ایک بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ دشواریوں اور رکاوٹوں کے باوجود مہاجر قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد میں جلسے کی اجازت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور 15دسمبربروز جمعہ کو اکبری گراونڈ لطیف آباد حیدر آباد میں ہونے والا جلسہ مہاجر قوم کیلئے نئی سحر کا آغاز ثابت ہوگا ۔
تازہ ترین