• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات انتخابات میںمداخلت، پاکستان اور من موہن نے مودی کے الزامات مسترد کردیئے

کراچی، اسلام آباد، نئی دہلی (نیوزڈیسک، خبرایجنسیاں) گجرات انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے پاکستان اور منموہن سنگھ نے مودی کےالزامات مسترد کردیے ہیں، پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی سیاستدان پاکستان کو اپنی انتخابی بحث میںنہ گھسیٹیں جبکہ سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہاکہ مودی احمقانہ باتیں کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے گجرات کے انتخابات میں مداخلت کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا اور کہا ہے کہ بھارتی سیاستدان پاکستان کو اپنی انتخابی بحث میں گھسیٹنے کے بجائے خود اپنی محنت سے کامیابی حاصل کریں ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ بھارت اپنی انتخابی بحث میں پاکستان کو کھینچنے کی روش بند کرے اور بھارتی سیاست دان من گھڑت سازشوں کے الزمات کے بجائے خود اپنی محنت سے انتخابات میں فتح حاصل کریں۔دوسری جانب بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنماءاورسابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مودی کوکھری کھری سناتے ہوئے کہاکہ مودی کے الزامات احمقانہ ہیں،وہ سیاسی فائدے کےلئے عوام کوگمراہ نہ کریں ۔
تازہ ترین