اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پارلیمنٹ کی راہداریوں میں خورشید شاہ اور محمود اچکزئی کااچانک ٹاکرا ہوا تو دونوں رہنمائوں کے مابین دلچسپ مکالمہ ہوا ۔ خورشید شاہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا شاہ صاحب شریف آدمی ہیں۔خورشید شاہ بولے آپ کے ساتھ شریف بندہ کیسے ہوسکتا ہے، اچکزئی نے فوراً جواب دیا کہ آپ میرے ساتھ کھڑے ہیں تو شریف ہی کہلائیں گے ، اسی دوران فاٹا کے حاجی شاہ جی گل آفریدی اور محمود اچکزئی کے مابین فاٹا صلاحات بل پر پشتو میں خاصی گفتگو ہوئی۔