وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر خارجہ خواجہ آصف ترکی میں منعقد کی گئی او آئی سی میں شرکت کے بعد ترکی سے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانیہ میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سے انکے بیٹےکےانتقال پر تعزیت کی، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
خیال رہے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے اکلوتے فرزند عابد عزیز برطانیہ کے ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے، عابد عزیز کئی برس سے کینسر کے مرض میں مبتلاتھے۔