• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں عظیم ترین بیٹسمین ہوں،ٹی 20 ماسٹر کرس گیل کا دعویٰ

ڈھاکا ( جنگ نیوز) کرس گیل نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے فائنل میں 69 گیندوں پر ریکارڈ ساز 18 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 146 رنز کی ناقابل شکست اننگز بنا کر پوری دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتو ں کا لوہا منوایا ہے ۔میڈیا کی جانب جب کرس گیل سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے آپ کو ٹی ٹوئنٹی کا ڈان بریڈمیں تصور کر رہے ہیں تو ٹی 20 کرکٹ ماسٹر کا کہنا تھا کہ میں عظیم ترین بیٹسمین ہوں ۔ یاد رہے کہ کرس گیل کی طوفانی اننگز کی بدولت رنگپور رائیڈرز نے فائنل میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کو 57 رنز سے شکست دے کر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔گیل کا کہنا تھا کہ وہ ایک بڑا میچ تھا جس میں معمول سے ہٹ کر کارکردگی دکھانا ضروری تھا ۔ تاکہ آپ کچھ عرصے بعد پلٹ کر دیکھیں تو کہہ سکیں کہ آپ نے کچھ کیا تھا ۔ اور آپ اپنا شانہ خود تھپتھپائیں ، انہوں نے کہا کہ یہ جیت کی کوشش تھی جو میرے لئے بہت اہم ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم اوپر آئے ۔کرس گیل نے برینڈن میک کولم کو بھی کریڈٖٹ دیا جن کی شراکت میں انہوں نے شاندا ر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو فتح دلائی۔
تازہ ترین