ملتان (سٹاف رپورٹر )ملتان تاجر اتحاد کا اجلاس تیمور روڈ پر ہوا جس کی صدارت تاجر اتحاد پاکستان کے چیئرمین چوہدری محمد حنیف نے کی۔ انہوں نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے پر شدید مذمت کرتے کہا کہ کسی صورت بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلخلافہ نہیں بننے دیں گے۔