لاہور(نمائندہ جنگ)ملتان بار تنازع پر پنجاب بار کونسل نے آج پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔پنجاب بار کونسل کے چیئرمین عظمت بخاری نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ وکلاء کے خلاف طاقت کا استعمال غیر آئینی ہے اور ان کے خلاف مقدمات اور گرفتا ریاں غیر قانونی ہیں، حکومت وکلاء کے خلاف مقدمات اور گرفتاریاں واپس لے۔