ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر) جماعۃ الدعوۃ ملتان کے رہنمائوں میاں سہیل احمد،عبدالحلیم خان،ابو طارق،محمد ارشد،مفتی زبیر احمد،یاسر سیلم،سلمان احمد، عبدالرحمان، محمد عثمان،محمد عمران،آصف محمود و دیگر نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں نہتے مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے،امریکہ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دے کر دنیا کا امن برباد کرنے کی کوشش کی گئی۔ او آئی سی میں شامل تمام ممالک امریکہ سے تعلقات منقطع کریں ، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اوراس کے بغیر یہ ملک نامکمل ہے، کشمیریوں کو غاصب بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے‘ان کی مددوحمایت جاری رکھیں گے۔