• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
New Features Of Instagram Has Been Now Lets You Hashtags

انسٹاگرام کا ایک اور نیا فیچر صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کر رہاہے۔ ایسے میں فوٹو شیئرنگ ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچرز متعارف کروادئیےہیں جس سے صارفین کو اپنا پسندیدہ ’ہیش ٹیگ ‘ فوٹوزشیئر کرنے کی سہولت فراہم ہوگی۔

واضح رہے کہ صارفین اکثر اوقات تصاویر کے کیپشن میں پسندیدہ نام، کوئی کیٹیگری، کسی چیز کا مخصوص نام یا جگہ کا نام ہیش ٹیگ کردیتے ہیں اور اسی سے متعلق کوئی دوسری پوسٹ ہو تو اس میں بھی وہی ہیش ٹیگ استعمال کرلیتے ہیں۔اس بات کو مدنظر کرتے ہوئے انسٹاگرام میں ایک صارف کو دوسرے صارف کاـ’ ہیش ٹیگ فوٹوز‘ کرنے کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے ۔

اس کی مدد سے کوئی مخصوص ’ہیش ٹیگ‘ جس پوسٹ میں بھی استعمال ہوگا، صارفین اسے دیکھ سکیں گے۔کسی بھی ’ہیش ٹیگ ‘ کو فولو کرنے کے لیے صارف کو اُس’ ہیش ٹیگ‘ پر کِلک کرنا ہوگا۔

اس کے بعدکی اسکرین پر ایک نوٹیفکیشن آ جائے گا اور ہیش ٹیگ کے نیچے فولو کا آپشن واضح ہوجائے گا۔اگر صارف ’ہیش ٹیگ‘ کے فولو آپشن پر کلک کردے گا تو وہ باآسانی اس ہیش ٹیگ کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر یا ویڈیوز دیکھ سکتا ہے۔

تازہ ترین