لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سینئربانی رہنماء سیدہ سلونی بخاری ا نتقا ل کر گئیں، نمازجنازہ میں میاں محمودالرشید، اعجاز چودھری ،جمشید اقبال چیمہ ودیگر نے شرکت کی ۔ عمران خان نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ سلونی بخاری کی تحریک انصاف کیلئے خدمات اثاثہ ہیں۔ شاہ محمود قریشی،جہانگیر ترین ، علیم خان ،چودھری سرور،شفقت محمود ،فواد چوہدری، نعیم الحق، شعیب صدیقی، میاں اسلم اقبال نے بھی مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔