• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان آنے والی 2پروازیں تاخیر کا شکار،مسافردن بھر خوار ہوتے رہے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 2پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جس پرمسافردن بھر خوار ہوتے رہے ، گذشتہ روز ملتان ایئر پورٹ پر ایئر بلیو اور شاہین ایئر لائن کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ، ایئر بلیو کی پرواز نے دن ایک بج کر 10 منٹ پر ملتان آنا تھا لیکن پرواز رات 9 بجے تک لیٹ ہو گئی ، اسی طرح شاہین ایئر لائن کی پرواز نے شام ساڑھے7 بجے آنا تھا لیکن پرواز رات ساڑھے11بجے تک تاخیر کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اور ایئر پورٹ پر انتظار کی سولی پر لٹکے رہے ۔
تازہ ترین