• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی فضل الرحمان سےملاقات، فاٹا کے انضمام پر رضامند

Pm Meet With Fazal Ur Rehman

حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان نے حلقہ بندیوں کے آئینی بل پر تحفظات دور کرنے کی شرط پر سینیٹ سے بل کی منظوری کی حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ فاٹا اصلاحات بل پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جلد بازی میں فاٹا کےخیبر پختونخواہ میں انضمام کے بجائے پہلے انفراسٹریکچر اور اصلاحات کی شرط رکھ دی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی وزراء کالونی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جو تقریبا ڈیڑھ سے 2 گھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسپیکر ایاز صادق، وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ، اکرم خان درانی اور مولانا عطاالرحمان بھی شریک ہوئے، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور پارلیمنٹ قانون سازی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فاٹا اصلاحات بل اور حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی بل پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی، جبکہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے فاٹا پر قائم سپریم کونسل کے پشاور میں ہونے والےاجلاس کے فیصلوں پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ شرکاء کونسل انضمام سے پہلے اصلاحات کے حق میں ہیں۔

تازہ ترین