• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی گوادر اور چکری میں اسٹرٹیجک پٹرولیم اسٹوریج فوری مکمل کرنیکی ہدایت

Todays Print

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان نے 6دنوں کی بجائے 21یوم کی ملکی ضروریات کا پٹرولیم ذخیرہ کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ اس کیلئے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے درآمدی تیل کو ذخیرہ کرنے کیلئے ریزوائر ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کریں۔ بعض کمپنیوں نے میگا پٹرولیم ریزروائر کی تعمیر فوری طور پر شروع کی ہے۔ چکری ضلع راولپنڈی اور گوادر پورٹ کے علاقے میں پٹرولیم کی مصنوعات کے بلک ڈپو تعمیر کرنے کے اقدامات شروع ہیں۔ چکری ضلع راولپنڈی میں 8ہزار ایکڑ اراضی حاصل کر لی ہے جہاں پر سٹرٹیجک پٹرولیم سٹوریج کی تعمیر کا کام دن رات جاری ہے۔ ایک بہت بڑا سٹرٹیجک پٹرولیم سٹوریج 2018ء کے آخر تک مکمل ہو جائیگا۔ گوادر کے ساتھ 3سو میگاواٹ کول پاور پلانٹ کی تعمیر فوری طور پر شروع کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں زمانہ جنگ و امن کیلئے تین ہفتوں کی ضرورت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے کے عالمی معیار کے مطابق یہ سٹرٹیجک سٹوریج فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

تازہ ترین