ملتان میں 14 دسمبر سے شروع ہونے والا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا ہے ۔وکلاء کا کہنا ہے کچہری واپس منتقلی تک دھرنا جاری رکھیں گے ۔
وکلاء کا کہنا ہے کہ نیو جوڈیشل کمپلیکس شہر سے 20 کلومیٹر دور ہے جہاں نہ صرف وکلاء بلکہ سائلین کو بھی آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کچہری کو واپس منتقل کیا جائے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے تک وکلاء کا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔