• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،حامد خان کی سربراہی میں وکلاء کی چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

لاہور(نمائندہ جنگ) حامد خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وکلاءکے وفد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی، وکلاءوفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کو ملتان ماتحت عدالتوں میں وکلاءکو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا ہے ، چیف جسٹس پاکستان کو یہ بھی بتایا ہے کہ ملتان کی عدالتیں نئے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل کرنے سے وکلاءکو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے اس لئے ملتان کی ماتحت عدالتیں پرانی بلڈنگ میں منتقل کی جائیں جس پر چیف جسٹس پاکستان نے وکلا کے وفد کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود ملتان جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کریں گے اور ملتان جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیں گے اور اگر وکلا کو ملتان جوڈیشل کمپلیکس مین سہولیات میسر نہ ہوئیں تو کچہری کو واپس منتقل کردیا جائے گا۔
تازہ ترین