لاہور ( جنرل رپورٹر)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد کی اطلاع پر پی آئی سی میں انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، وارڈز میں صفائی ستھرائی سمیت تمام انتظامی افسران اور اہلکاروں کو الرٹ کرتےسکیورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے تاہم چیف جسٹس میو ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد وہیں سے واپس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری چلے گئے ۔