شیخوپورہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پیدا ہونے والی رنجش نے مزید 3 افراد کی جان لے لی۔ ضلع کچہری میں پیشی پر آئے دو ملزمان کو مخالفین نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق ضلع کچہری شیخوپورہ میں عباس ڈوگر قتل کیس میں نامزد ملزم نذیر ڈوگر اور اصغر اپنے ساتھی شہزاد کے ساتھ پیشی پر آئے تو مخالفین نے فائرنگ کردی جس سے نذیر اور اصغر موقع پر ہلاک جبکہ شدید زخمی شہزاد اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق مقتولین نے یونین کونسل ساہوکی ملیاں کے چیئرمین عباس ڈوگر کو حلف اٹھانے سے قبل قتل کردیا تھا، پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی ہیں۔