• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس، فیصلے کیخلاف زرداری کی اپیلوں پر 5 ملزمان کو نوٹس،سماعت 12فروری تک ملتوی

راولپنڈی(اے پی پی)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کے خلاف سابق صدر آصف علی زرداری اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی اپیلوں پر بری ہونیوالے پانچ ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی۔ سماعت بدھ کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس طارق عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی ۔عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے دلائل سننے کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے بری کیے جانے والے پانچ ملزمان اعتزاز شاہ ،شیر زمان ،عبدالرشید ،حسنین اور رفاقت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ۔سماعت کے موقع پر مقدمے میں ملوث پولیس افسران ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد ،سابق صدر آصف علی زرداری کے وکلاءکی ٹیم ،وکلا صفائی سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماکمرہ عدالت میں موجود تھے ۔سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے سابق پولیس افسران کی سزامیں اضافے کے حوالے سے دلائل دیئے۔
تازہ ترین