• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان کے ایجوکیٹرز 5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولزملتان میں جولائی میں بھرتی ہونے والے ضلع کے ایجوکیٹرز 5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں،افسروں نے من پسند ایجوکیٹرز کے کیسز علیحدہ بھیج کر ان کی تنخواہیں جاری کروا دیں جبکہ اے جی آفس سے ایجوکیٹرز سے تنخواہیں جاری کروانے کے نام پر مبینہ طور پرنذرانہ وصولی کی شکایات ہیں ،افسران کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس آفس میں کوئی کام بغیر پیسوں کے نہیں ہوتا ہم مجبور ہیں جس پر ایجوکیٹرز کا کہنا ہے کہ ہم 5ماہ سے تنخواہ کو ترس رہے ہیں ہم 5ہزار روپے کہاں سے دیں ،متاثرہ ایجوکیٹرز نےوزیر اعلیٰ شہباز شریف سے صورت احوال کی درستی کامطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین