ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن چوہدری سجاد حسین گجر نے ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس، ضلع ملتان کے دفتر کا دورہ کیا اور دفتر ڈی ایس پی میں جاری 7 روزہ تربیتی پروگرام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شرکاء کورس کو پیشہ وارانہ امور کی بابت ماہرانہ رائے دی۔ ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول، ملتان ریجن نے شرکاء کو رس کو ہدایت کی وہ اپنی ڈیوٹی محنت ، ایمانداری سے سر انجام دیں ،اِس موقع پر ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ، ملتان ریجن نے ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ، ضلع ملتان محمد افضل کو ہدایت کی کہ وہ تمام کورس کی نگرانی کریں ۔