لاہور (خبرنگارخصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا کہ میرٹ پر بھرتیاں کرنے پر ناراضگی کی پرواہ نہیں، خیانت کرنیوالے پر اللہ کی لعنت ،ادارے اصولوں پر چلتے ہیں ،چیف جسٹس نے ملازمین کی جانب سے دیئے گئے لنچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اپکی ماں ہے اس کی دل وجان سے خدمت کریں ، ادارے پیار سے چلتے ہیں،ہائیکورٹ میں ملازمین کی تعداد لگ بھگ 2600کے قریب ہیں میرے لئے سب برابر ہیں ، آپ سب خوش قسمت ہیں جو آپ اس ادارے میں ہیں جو لوگو ں کیلئے آسانیاں پیدا کرتاہے،یہ کہانی روپے پیسے کی نہیں بلکہ عوام کی خدمت کی ہےاور میں آپ سب سے توقع کرتا ہو کہ آ پ عام آدمی سے اخلاق اور چہرے پر مسکراہٹ سے ان کا استقبال کریں تاکہ عام آ دمی آپ کی تعریف کریں اسی خدمت کے طرز پر آپ کو بہترین لباس میں ملبوس ہونا چاہئے ، آپ کی تنخواہیں بہترین ہیں ، قانون کے مطابق ملازمین کے کوٹہ کو بڑ ھائنگے،ہمارے ساتھ ڈس ایبل ملازمین ہیں ہمیں ان کا خاص خیال رکھنا چاھئے۔ فاضل چیف جسٹس نے خواتین ملازمین کیلئے ڈے کئیر سنٹر کا اعلان بھی کیا ،انہوں نے کہا کہ ادارے میں جینڈر حساسیت بہت ضروری ہے ، ملازمین بشول خواتین کے استعداد کار کو برھانے کیلئے غیر ملکی ٹریننگ کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا، ملازمین اپنی صحت پر توجہ دیں، صاف ستھرا کھانا کھائیں،اس کیلئے کیفے ٹیریا بنایاگیا ہے،ہم سب فیملی کی طرح ہیں ، کیفے ٹیریا میں آئیں اور کھانا کھائیں، کیفے ٹیریا میں آپ کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائوگا، جنوری کے پہلے ہفتے میں کیفے ٹیریے کا افتتاح کیا جائے گا۔