• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کا بڑا حصہ پانی سے محروم ، ٹینکر مافیا کی چاندی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں موسم سرما میں بھی آبنوشی کا بحران برقرار متعلقہ حکام خاموش تفصیلات کے مطابق شہر کے نواحی علاقوں ہدہ ،شیخ عمر روڈ،منوجان روڈ،دیبہ،جیل روڈ،کلی ترخہ،کلی مبارک،تاجک آباد،خروٹ آباد،نواں کلی،کلی الماس ،شیخ ماندہ، اور اطراف کے علاقوں میں پانی بدستور نایاب ہے جس کی وجہ سے مکیں پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور سارا سارا دن پانی کے حصول کیلئے سرگردان گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں پانی کی عدم دستیابی کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں شہریوں نے بتایا کہبارہا واسا حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں کی اکثریت عوام غریب اور متوسط طبقےسے تعلق رکھتی ہے جو روزانہ ٹینکر ڈلوانے کی استاعت نہیں رکھتےتاہم جب پانی فراہم کیا جاتا ہے وہ بھی صرف آدھا گھنٹہ چھوڑا جاتا ہےجو روزمرہ ضرورت کے لیئے ناکافی ہےجبکہ بعض اوقات پانی کی فراہمی کے وقت بجلی نہیں ہوتی مکینوں نے مطالبہ کیا کے فی الفورنواحی علاقوںمیں پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائے۔
تازہ ترین