کراچی سے گوادر جانیوالی پروازمیں بلی کی موجودگی پر روک لیا گیا،جانچ پڑتال کے بعد روانہ کیا جائے گا۔
پی آئی اے کی کراچی سے گوادر جانے والی پرواز پی کے 503 کو پائلٹ کی جانب سےخطرے کی اطلاع دینے پر ٹیکسی وے پر روک لیا گیا۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق طیارہ کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہورہا تھا کہ خطرے کی اطلاع پراے ایس ایف کمانڈوزنے طیارے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ سی اے اے کے فائر ٹینڈرز بھی موقع پر پہنچ گئے۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق طیارے کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ کاک پٹ میں بلی گھسی ہوئی ہے، طیارے کو جانچ پڑتال کے بعد روانہ کیا جائے گا۔