لندن (پی اے) زیادہ صارفین باکسنگ ڈے سیلز پر خریداری کے لیے پلاننگ کررہے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال زیادہ صارفین روایتی باکسنگ ڈے سیلز پر خریداری کے لیے منصوبہ بندی کررہے ہیں، کیونکہ وہ قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کی کوشش میں ہیں۔ برطانیہ میں تقریباً نصف تمام ڈیبٹ اینڈ کریڈٹ لین دین کی پروسیسنگ کرنے والے بارکلے کارڈ کے مطابق گزشتہ سال23کے مقابلے میں اس سال34فیصد برطانوی فیسٹیو سیلز پر جائیں گے۔ 26فیصد کرسمس کے موقع پر شاپنگ کریں گے۔ گزشتہ سال یہ تعداد20فیصد تھی، جبکہ15فیصد کرسمس ڈے پر شاپنگ کریں گے۔ شاپنگ کے لیے پلاننگ کرنے والوں کی اکثریت یعنی57فیصد آن لائن پر سیلز برائوسنگ کریں گے۔ جبکہ ڈیل کے لیے43فیصد ہائی سٹریٹ جائیں گے۔ وائوچر کوڈز اور سینٹر فار ریٹیل ریسرچ نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ باکسنگ ڈے سیلز برطانیہ کی ایک تہائی سے زائد آبادی کو اپنی جانب راغب کرے گی اور اس سے4اعشاریہ3بلین پونڈ خرچ کرنے کی توقع ہے جو 2016ء کے مقابلے میں12فیصد زائد رقم ہے۔ اسے یہ بھی توقع ہے کہ10اعشاریہ9ملین شاپرز آن لائن پر ڈیل کی کوشش کریں گے۔ ان سے895ملین پونڈ خرچ کرنے کی توقع ہے۔ سروے کے مطابق51فیصد افراد بلیک فرائی ڈے اور سائبر منڈے سے زائد رقم باکسنگ ڈے پر خرچ کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔ بارکلے کارڈ کا کہنا ہے کہ اضافے کا سبب افراط زر سے پڑنے والا دبائو ہے اور22فیصد صارفین گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ڈسپوز بل آمدنی کے حامل ہیں۔ 23فیصد کو توقع ہے کہ اس سال قیمتیں زیادہ ہوں گی۔