اسلام کوٹ +پڈعیدن(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں تمام کام کمیشن پر ہوتے ہیں کراچی سے رینجرز چلے جائیں تو امن نہیں رہے گا پیپلز پارٹی نے سندھ میں بیروزگاری ہی بڑھائی ، چپڑاسی کی نوکری بھی پانچ لاکھ میں بکتی ہے، گنے کے کاشتکار دربدر بھٹک رہے ہیں سپریم کورٹ نے وزیر اعلٰی سندھ سے پوچھا کہ عوام کو فراہم کیا جانے والا پانی آپ پی لیں گے تو ان کے پاس سوائے شرمندگی کے کوئی جواب نہ تھا۔وہ چھاچھرو میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء حلیم عادل شیخ،جئہ پرکاش اکرانی،ایم این اے لال مالھی،ایڈوکیٹ بھگوان داس بھیل اور دیگر نے خطاب کیا۔پڈعیدن سے نامہ نگار کے مطابق پی پی کے رہنما ، راجپر قبیلے کے سردار خالد احمد خان راجپر نے پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا جبکے پی ٹی آئی پڈعیدن کی جانب سےپی ٹی آئی کے امتیاز علی راجپر و دیگر کی قیادت میں سردار خالد احمد خان راجپر کی حمایت میں نصرت کینال پل سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی شرکا سردار خالد احمد خان راجپر کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے واضح رہے کہ حلقہ پی ایس 22 میں پیپلزپارٹی کو بڑاسیاسی دھچکا لگا ہے۔پی پی پی کی اہم وکٹ گرنے سے حلقہ پی ایس 22 پر پیپلزپارٹی کو 2018 کے الیکشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔