ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈو یژن بلا ل احمد بٹ نے کہاہے کہ چو ہد ری پر ویز الہی انسٹیٹیو ٹ آف کا رڈیا لو جی کے توسیعی منصو بہ پر کا م کی رفتا ر کو تیز کیا جائے ۔208 بیڈز ،ڈا کٹرز و سٹا ف ہاسٹلز ، پا رکنگ ایر یا ودیگر سہو لیا ت کا یہ تو سیعی منصو بہ ملتا ن و جنو بی پنجا ب کے لو گو ں کیلئے ایک اور تحفہ ہو گا ۔توسیعی منصو بے کی بر وقت تکمیل کیلئے وہ کارڈیالوجی ہسپتا ل کا دو رہ بھی کر تے رہیں گے ،فنڈز کی بر وقت فرا ہمی کے ساتھ سا تھ تعمیر اتی کا م زائد شفٹو ں میں مکمل کیا جا ئے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہا ر چوہد ری پرویز الہی انسٹیٹیو ٹ آ ف کا رڈیا لو جی کے توسیعی منصوبے با ر ے پیش رفت کا جائز ہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایگز یکٹیو ڈا ئر یکٹر کا رڈیا لو جی انسٹیٹیو ٹ ڈا کٹر را نا الطاف احمد ،ایم ایس ڈا کٹر ظفر اقبا ل ،ڈا کٹر سعید عامر ، ڈاکٹر فرحا ن خا ن ودیگر کنسلٹنٹ بھی موجود تھے ۔کمشنر ملتا ن ڈ ویژ ن بلا ل احمد بٹ کو بر یفنگ دیتے ہوئے ایکسئین بلڈ نگ میا ں افتخا ر احمد نے بتا یا کہ توسیعی منصو بے کیلئے فنڈز موجودہیں ، تعمیر اتی کام کی رفتا ر کو تیز کیا جا رہا ہے ۔گر ائو نڈ اور فسٹ فلو ر کی چھتیں ڈا لی جاچکی ہیں جبکہ بسیمنٹ سے مٹی اٹھا نے کا عمل بھی جا ری ہے ۔کمشنر ملتا ن بلا ل احمد بٹ نے کہا کہ ہما ر ی کو شش ہے کہ ملنے والے فنڈز لیپس نہ ہو ں ،ہمیں 15 جون تک انہیں ہر صورت کام میں لا نا ہے ۔