اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کبھی بھی پنجاب کی وزیراعلیٰ نہیں بن سکتیں۔
خیرپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز لیگ کے ارکان پارلیمنٹ کے استعفوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب طاہرالقادی ہمارے خلاف تھے تو نواز شریف ان کا ساتھ دے رہے تھے، جب ہم طاہر القادری کے ساتھ ہیں تو نواز شریف ان کی مخالفت کر رہے ہیں۔