راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) این اے56 کے علاقے چاہ سلطان محلہ محمود علی شاہ اور ملحقہ علاقوں میں گیس پائپ لائن ٹوٹنے سے گیس کی سپلائی ایک ہفتے سے بند ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق نالوں کی گھدائی کے دوران گیس کی پائپ لائن ٹوٹ جانے سے گیس کی فراہمی مکمل طور پر بندہے۔جس کوآج ایک ہفتے سے زائد دن گزرنے کے باوجود بھی ٹھیک نہیں کیا جاسکا۔ اہلیان علاقہ کو بے پنا ہ پریشانی کا سا منا ہے ۔گیس کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے اہلیان علاقہ کی زندگی اجیرن بن چکی ہے،اور باہر سے مہنگے داموں سلنڈ خریدنے پر مجبور ہیں ،جونہ صر ف مہنگی ہے بلکہ انسانی جان کے لئے بھی خطرے کا بائث بن سکتا ہے۔اہلیان علاقہ نے جی ایم سوئی گیس راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ فوری طورگیس کی ٹوٹی پائپ لائن کو ٹھیک کروایا جائے تاکہ گیس کی سپلائی بحال ہو سکے۔