• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسنگ ڈے ٹیسٹ، متعدد انگلش کرکٹرز کا مستقبل دائو پر

Boxing Day Decide Futyre Of Some English Player

انگلش کرکٹ ٹیم ایشز سیریز ہارچکی ہے اب وہ اپنی ساکھ کی بحالی اور مداحوں کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کیلئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیلے گی، سیریز کا چوتھا ٹیسٹ آج سے میلبورن میں شروع ہوگا۔

ابتدائی 3 ٹیسٹ ہارنے والی انگلش ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کا مستقبل دائو پر لگا دیا ہے، خاص طور پر سابق کپتان اور اوپننگ بیٹسمین الیسٹر کک، فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ اور معین علی کے کیریئر کے لیے میلبورن کا چوتھا اور سڈنی کا پانچواں ٹیسٹ انتہائی اہم ہے۔

الیسٹر کک کی کارکردگی ان دنوں انتہائی غیر تسلی بخش ہے، پرتھ میں انہوں کیریئر کا 150واں ٹیسٹ کھیلا اور وہ اب 3 میچز میں 13عشاریہ 8 کی اوسط سے صرف 83 رنز اسکور کر پائے ہیں۔ وہ گذشتہ 27 اننگز میں صرف ایک بار سنچری اور 3 ففٹیز ہی اسکور کرسکے ہیں۔

سیریز سے قبل آسٹریلین آف اسپنر ناتھن لائن نے انہیں ہدف بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایشز سیریز کئی انگلش کرکٹرز کے مستقبل کا فیصلہ کردے گی تاہم موجودہ سیریز میں ابھی 2 ٹیسٹ باقی ہیں، جس میں 4 اننگز انہیں سلیکشن کا اہل ثابت کرنے کے لیے دستیاب ہوں گی۔

ادھر معین علی کے لیے بھی حالات زیادہ اچھے نہیں، اب تک سیریز میں وہ 116 رنز بنانے اور صرف 3 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ساتھ ہی وہ ہاتھ کی انجری کا بھی شکار ہوگئے ہیں، انگلش انتظامیہ کے پاس اب انہیں ڈراپ کرکے میسن کرین کو آزمانے کا آپشن موجود ہے۔

اسی طرح فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے بھی ٹیم کو بہت مایوس کیا ہے، ان کی کارکردگی صرف 5 وکٹ اور مجموعی طور پر 45 رنز تک محدود ہے جبکہ دوسری جانب ہوم ٹیم کو فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

تازہ ترین