• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی سی،طاہرالقادری کے عمران خورشید شاہ اور دیگر کو دعوت نامے جاری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سےتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد،مسلم کانفرنس کے سربراہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردارعتیق احمد خان،مجلس وحدت مسلمین کے راجہ ناصر عباس،امین شہیدی کو باقاعدہ دعوت دے دی گئی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان قاضی شفیق،میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے اے پی سی کے دعوت نامے پہنچائے۔اس موقع پر قاضی شفیق اور غلام علی خان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے انصاف کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں ، کوئی طاقت ڈاکٹر طاہر القادری کو نہ استعمال کر سکتی ہے اور نہ قصاص کے مطالبے سے ہٹا سکتی ہے ۔ہم انصاف مانگ رہے ہیں جس کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ پنجاب کے حکمران ہیں۔
تازہ ترین