• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی بینظیر بھٹو کی قبر پر سیاست کررہی ہے، مشتاق شاہ

برمنگھم( پ ر ) پاکستان رابطہ کونسل برمنگھم کے چیئرمین سید مشتاق شاہ نے کہا ہے کہ جوں جوں 27 دسمبر قریب آ رہی ہے پیپلز پارٹی کو بے نظیر بھٹو یاد آرہی ہے ،پانچ سال پیپلز پارٹی کی حکومت اور آصف زرداری کی صدارت میں بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا البتہ ہر سال بے نظیر بھٹو کی قبر پر سیاست اور آنسو ضرور بہائے جاتے ہیں، ان کے قتل کا مقدمہ درج کرانے کے لیے کوئی تیار نہیں جو لوگ اپنی لیڈر کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے تیار نہیں وہ بیس کروڑ عوام کو کیا انصاف دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نےاقوام متحدہ اور سکاٹ لینڈ سے تحقیقات کرائی، ملک کی کسی عدالت میں کیس درج نہیں کیا گیا، پرویز مشرف آصف زرداری پر الزام لگا چکے ہیں جب کہ بے نظیر بھٹو کے قریبی لوگ ناہید خان اور صفدر عباسی بھی مطالبہ کر چکے ہیں کہ جو لوگ بے نظیرکی گاڑی میں تھے اور آصف زرداری نے پوسٹمارٹم نہیں ہونے دیا ان سب کوتفتیش میں شامل کیا جائے لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت تماشائی اور کارکن بے بس ہیں اور اس قتل کو بھول چکے ہیں ۔ مشتاق شاہ نے مسلم لیگ ن کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کیس کی مکمل تحقیقات کرائے، حکومت کا کام ہے کہ وہ قاتلوں کو قانون کےکٹہرے میں لائے، ماضی میں بھی اس طرح کے قتل پر پردےڈالے گئے ہیں یہ ایک ایسا قتل ہے جو دن دھاڑے ہوا، پیپلز پارٹی کی اپنی سیکورٹی تھی اس کے انچارج رحمان ملک تھے جو پیپلز پارٹی کے دور میں وزیر داخلہ بھی تھے اور پانچ سال خاموشی سے نکال دئیے۔
تازہ ترین