حب(نامہ نگار)چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے لسبیلہ یو نیورسٹی کا دورہ کیا اور لسبیلہ یونیورسٹی میں منعقدہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں شرکت کی،یونیورسٹی کی 16 واں سنڈ یکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں لسبیلہ یونیورسٹی کے علاوہ بلوچستان کے دیگر مامعات سے ممبران نے شرکت کی،جن میں تربت یو نیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر عبدالرزاق صابر،بلوچستان یو نیورسٹی سے پروفیسر اختر محمد کاسی،ایڈیشنل سیکریٹری گورنرہاوس محمد بخش بزدار اور دیگر شریک رہے۔اجلاس میں بجٹ سمیت لوامز کیمپس وڈھ اور ڈیرہ مراد جمالی کیمپس کی منظوری دی گئی۔اسکے علاوہ دیگر اکیڈمک معاملات زیر بحث رہے اجلاس کے بعد چیف جسٹس نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور زیر تعمیر بلڈنگز کے کام کا بھی جائزہ لیا۔